اطلاعات کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ 103 سالہ خاتون صحت یاب ہو گئی ہیں۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ علاج کیسے ہوا.
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایران کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو ایک ہفتہ قبل سیمنان کے شہر کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
سیمنان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال سے گھر روانہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ نقصان عمر رسیدہ لوگوں ہو ہوتا ہے. اس ضمن میں یہ ایک اچھی خبر ہے.
Comments
Post a Comment