خیبر پختون خوا اور سندھ میں 15، 15 نئےکورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے. اس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 137 ہوگئی ہے۔
خیبر پختون خوا کے وزیر برائے صحت تیمور خان جھگڑا نے تصدیق کی ہے کہ تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے 19 زائرین میں سے 15 میں کورونا وائرس کے پائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرین کو ڈی آئی خان میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
سندھ میں مزید 15 کیسزسامنے آ گئے ہیں جس کی تصدیق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کر دی ہے. سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 103 ہوگئی ہے۔ سکھر میں قرنطینہ کیےجانے والے زائرین میں 76 کیس سامنے آئے ہیں۔

Comments
Post a Comment