پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ٠290، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ


دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کےعلاوہ کشمیر میں کورونا وائرس کے نئےمتاثرین سامنے آنے کے بعد پاکستان اور اس کے زیرِانتظام کشمیر میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 290 تک پہنچ گئی ہے جب کہ دو مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔


 وفاقی اور صوبائی اعدادوشمار کے مطابق اب تک  سندھ میں 208، پنجاب میں 28، خیبر پختونخوا میں 19، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 13 اور اسلام آباد میں کورونا کے ساتمریض موجود ہیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔


دوسری جانب وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین سے واپسی پر پانچ دن کے لیے اپنے آپ کو ’آئسولیشن‘ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments