لاہور قلندرز کے لئے بڑا دھچکا، 3 کھلاڑی پی ایس ایل کو خدا حافظ که کر وطن روانہ


لاہور: اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں. ان میں کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا شامل ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ بری طرں متاثر ہوئی ہے. 3 اہم کھلاڑیوں کی وطن واپسی سے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ ان کھلاڑیوں کے جانے کے بعد لاہور قلندرز نے عابد علی اور آغا سلمان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

Comments