کورونا وائرس کیسز: پاکستان میں کل تعداد 53 ہو گئی، سکھر میں 13 نئے کیسز سامنے آ گئے


 پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 33 کیسز سامنے آئے ہیں.
آج سامنے آنے والے کیسز میں سب سے بڑی تعداد سندھ کے شہر سکھر سے تھی. سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق سکھر میں کل 13 افراد میں .کورونا  کی تشخیص ہوئی ہے
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام افراد ان 293 زائرین میں سے تھے جو تفتان سے سکھر آئے تھے اور ان سب کو پہلے سے ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں 10 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں تعداد پانچ ہے۔
اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے ترجمان کے مطابق اب تک ہسپتال میں چار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے. ادھر پنجاب میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس لاہور میں سامنے آ گیا ہے۔
جن افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی  ہے انھیں آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہاتھ صابن سے جتنا ہو سکے دھویں اور لوگوں سے دوری بناۓ رکھیں.

  

Comments