اٹلی میں کورونا وائرس کا شکار پاکستانی جاں بحق ‘نماز جنازہ میں صرف 6 افراد شامل ہوئے


روم،اٹلی: اطلاعات کے مطابق اٹلی کے شہر مچراتہ میں ایک پاکستانی شہری کورونا وائرس سے جاں بحق، نماز جنازہ میں صرف 6 افراد نے شرکت کی۔

شہری کا نام ولایت خان اور تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے تھا۔ اس کی عمر65 برس تھی. اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ہلاک افراد کی نماز جنازہ میں لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ ولایت خان کے عزیز نے بتایا کے انتظامیہ میں اس کا جنازہ ٹھیک طریقے سے کرنے کی اجازت نہیں  دی.

اٹلی انتظامیہ کا کہنا ہے اگر کسی بڑے شخص کی ہلاکت بھی ہو تو اس کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جائے  گا. یاد رہےکہ اٹلی کوکورونا وائرس کا چین کے بعد سب سے بڑا شکار ہے اور وہاں اب تک تقریباً چار ہزارافراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں. مرنے والوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہے.

Comments