برطانوی سائنس دانوں کا کورونا وائرس کی ویکسین کا چوہوں پر کامیاب تجربہ


برطانوی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے اور اس کا چوہوں  پر کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے نتائج "بہت اچھے" ہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال جون میں انسانوں پر تجربے کے لئے ویکسین تیار کی جا رہی ہے۔
امپیریل کالج لندن کے محققین کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر پاؤل مکی نے بتایا کہ چوہوں میں ویکسین کو انجیکٹ کرنے کے ایک ماہ بعد ہی مثبت نتائج ملنا شروع ہوگئے تھے.
ڈاکٹر پاؤل نے مزید بتایا کہ ان کی ٹیم پیرس کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر اس ویکسین کو بندروں پر استعمال کرنے کے لیے کام کررہی ہے جبکہ انسانوں پر اس ویکسین کو جون تک آزمایا جا سکے گا البتہ ویکسین کو مارکیٹ میں آنے میں سال بھر لگ سکتے ہیں۔

Comments