کورونا وائرس کے بارے میں مرحوم عراقی صدر صدام حسین کے انکشافات، کیا یہ ویڈیو درست ہے؟


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں مبینہ طور پر عراق کے مرحوم سابق صدر صدام حسین یہ کہتے ہوے پائے گئے ہیں کے کورونا وائرس ایک امریکی سازش ہے اور امریکہ کورونا وائرس کو دنیا میں پھیلانا چاہتا ہے.

ویڈیو نیچے دیکھیں: 


اگر یہ ویڈیو سچ ہے تو یہ بہت بڑا انکشاف ہے. لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ ویڈیو درست ہے؟ 

ہماری تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ ویڈیو غلط ہے اور اسے ڈب کیا گیا ہے، یعنی اس کے اوپر آواز لگائی گئی ہے. اصل ویڈیو خبر رساں ایجنسی اے پی کی ہے اور اسے نیچے دیکھا جا سکتا ہے جس میں کورونا وائرس کی کوئی بات نہیں ہوئی. 


کئی لوگوں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس عالمی طاقتوں کی سازش ہے. تاہم یہ وقت ہی بتایے گا کہ اصل معاملہ کیا ہے. 

Comments