سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے محکمہ پاسپورٹ کو احکامات جاری کے ہیں کہ مملکت میں موجود تمام اقسام کے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے ویزوں میں توسیع کی جائے.
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ویزوں میں توسیع آن لائن ہوگی۔ وزٹ ویزہ فیملی، تجارتی، سیاحتی، علاج کے لیے یا پھر روزگار کی غرض سے لیا گیا ہو، ان سب کی توسیع ابشر کے ذریعے ہوگی۔
محکمہ پاسپورٹ کا مزید کہنا ہے کہ اگر ان میں سے کسی کے ویزے میں توسیع کے حوالے سے مشکل پیش آرہی ہو تو وہ محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرکے توسیع کرا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کے فیصلے کومد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
اگر کسی کا وزٹ ویزہ ختم ہونے والا ہویا کسی کے وزٹ ویزے پر مملکت میں قیام کی مدت 180 دن سے زیادہ ہوچکی ہو اور آن لائن وزٹ ویزے میں توسیع نہ ہوپارہی ہو تو وہ پہلی فرصت میں وزٹ ویزے میں توسیع کی فیس جمع کرا دیں۔
یہ فیس سعودی عرب میں قیام کے لیے ہر ویزے کی مدت کے برابر ہو اور ویزے میں توسیع کی ضروری کارروائی کے لیے محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کر لیا جائے۔
محکمہ پاسپورٹ نے اس امر کا اطمینان دلایا ہے کہ مختلف اقسام کے وزٹ ویزوں میں آن لائن سہولت مہیا کرانے کے لیے نیشنل انفارمیشن سینٹر سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ وزٹ ویزوں میں استثنائی توسیع کی گنجائش پیدا ہو جائے۔
Comments
Post a Comment