امریکی ماہرین نے کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی نئی علامت بتا دیں


امریکا میں طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی نئی علامات بتا دیں ہیں۔ ۔ابتدا میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی علامات کھانسی، بخار، سر درد اور نزلہ زکام ہیں۔ لیکن اب امریکی ماہرین نے کچھ ایسی علامات کا بتایا ہے جو کورونا کے تسویشناک مریضوں میں پائی جاتی ہیں. 

ان علامات میں سانس کا مشکل سے آنا ہے جس کے بعد ڈاکٹرز سے رابطہ یا خود کو قرنطینہ کر لینا چاہیئے۔ اس کے بعد یہ بھی بتایا گیا کہ آنکھوں کا سرخ ہونا بھی کرونا وائرس کی علامت ہے ۔ تشویشناک مریضوں میں پٹھوں میں تکلیف ہونا بھی ایک بڑی  علامت ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں جسم میں درد ہونا بھی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں میں جسم میں تکلیف ہونے کی وجہ سائٹو کائنس کیمیکل ہے جو کہ جسم میں وائرس کی وجہ سے خارج ہوتا ہے۔

Comments