عمران خان پاکستان کو مشکل حالات سے باہر نکال لیں گے،سابق کپتان وقار یونس


قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ اور سابقہ کپتان وقاریونس نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو کرونا کے سبب مشکل صورتحال سے باہر نکال لیں گے۔ وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو کورونا کے ساتھ غربت سے بھی لڑنا ہے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کی کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔ وقار یونس نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑی شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا اور شرجیل خان کے پاس ابھی بہت وقت ہے.   

Comments