شوگرمافیا کی تحقیقاتی ٹیم کو دھمکیاں, تحقیقات روکوورنہ چینی غائب کردیں گے


بیرسٹر شہزاد اکبر کا انکشاف کیا ہے کہ آٹا اور چینی سے متعلق تحقیقات رکوانے کے لیے وزیراعظم کو پیغام بھیجا گیا کہ انکوائری روکوا دیں ورنہ چینی مارکیٹ سے غائب کر دیں گے. شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ دھمکی دینے والوں نے اپنے لئے برا کیا ہے  اور کہا کہ عمران خان کوجانتا ہوں دھمکی دی جائےتووہ کام ضرور کرتے ہیں۔

 شہزاداکبر نے انکشاف کیا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چند ممبران نے تحقیقاتی کمیشن کو جو دھمکیاں دی تھیں، وہ میسج کی صورت میں موجود ہے۔ 

معاون خصوصیکا مزید کہنا تھا ککہ سلمان شہباز نے شاہد خاقان سے شوگرسیکٹر کیلئے 20ارب کی سبسڈی حاصل کی تھی، اور یہ کہ شاہدخاقان اور مریم اورنگزیب نے شاید ابھی تک رپورٹ مکمل پڑھی نہیں، شہبازشریف اپنے بیٹے اورشوگرسیکٹر کو سبسڈی دیتے رہے ہیں۔

Comments